انڈین پریمیر لیگ میں دھونی کے میچوں کی ڈبل سنچری

انڈین پریمیر لیگ میں دھونی کے میچوں کی ڈبل سنچری

انڈین پریمیر لیگ میں دھونی کے میچوں کی ڈبل سنچری

سید پرویز قیصر

مہندر سنگھ دھونی انڈین پریمیر لیگ میں دو سو میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بنے۔

انہوں نے چنئی سپر کنگس کی جانب سے راجستھان رائلز کے خلاف ابو ظبی میں اپنادو سواں میچ کھیلا جس میں انکی ٹیم کو سات وکٹ سے شکست ہوئی۔

مہندر سنگھ دھونی نے چنئی سپر کنگس کی170 میچوں میں نمائندگی کی ہے جبکہ پونہ سپر جائنٹس کے لئے30 میچوں میں شرکت کی ہے۔ چنئی سپر کنگس پر دو سال کی پابندی کے بعد انہوں نے پونہ سپر جائنٹس کی نمائندگی کی تھی۔

دا ئیں ہاتھ سے بلے بازی اور وکٹ کیپنگ کرنے والے مہندر سنگھ دھونی نے اپنا پہلا میچ چنئی سپر کنگس کی جانب سے کنگس الیوں پنجاب کے خلاف موہالی میں 19 اپریل2008 کو کھیلا تھا جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کو33 رن سے کامیابی دلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

مودی سرکار کھیلوں میں سیاست سے باز نہ آئی

مودی سرکار کھیلوں میں سیاست سے باز نہ آئی

ممبئی میں ممبئی انڈینس کے خلاف27 اپریل2011 کو انہوں نے اپنے انڈین پریمیر لیگ میچوں کی نصف سنچری مکمل کی۔ اس میچ میں چنئی سپر کنگس کوآٹھ وکٹ سے جیت ملی تھی۔

مہندر سنگھ دھونی نے انڈین پریمیر لیگ اپنے میچوں کی سنچری دوبئی میں 25 اپریل2014 کوممبئی انڈینس کے خلاف مکمل کی۔ اس میچ میں انہوں نے اپنی ٹیم کو سات وکٹ سے جیت دلائی تھی۔

انڈین پریمیر لیگ میں دھونی کے میچوں کی ڈبل سنچری
فوٹو آئی پی ایل

پونہ سپر جائنٹس کی جانب سے ممبئی انڈینس کے خلاف ممبئی میں 24 اپریل2017 کو اپنا 150 واں میچ کھیلا۔ اس میچ میں وہ کپتان نہیں تھے اوراس میچ میں انکی ٹیم ایک سنسنی مقابلے کے بعد تین رن سے جیتی تھی۔

مہندر سنگھ دھونی نے ابھی تک جو دو سو میچ کھیلے ہیں۔انکی 179 اننگوں میں 41.40 کی اوسط اور137.35 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ23 نصف سنچریوں کی مدد سے 4596 رن بنائے ہیں۔ اس میں 308 چوکے اور215 چھکے شامل ہیں۔ انڈین پریمیر لیگ میں وہ ساتویں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

ایک وکٹ کیپر کی حیثیت سے انہوں نے193 اننگوں میں 147 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا ہے۔ اس میں 108 کو انہوں نے کیچ اور39 کو اسٹمپ کیا ہے۔ وہ انڈین پریمیر لیگ میں سب سے کامیاب وکٹ کیپر ہیں۔

مہند ر سنگھ دھونی نے دو سو میں سے184 میچوں میں قیادت کی ہے۔ اس میں 107 میچوں میں انہوں نے جیت دلائی ہے،76 میں شکست ہوئی ہے اور ایک میچ نامکمل رہا ہے۔

اس میں سے چنئی سپر کنگس کی انہوں نے170 میچوں میں کپتانی کی ہے جس میں 102 میں فتح ملی ہے، 67 میں شکست ہوئی ہے اور ایک میچ نامکمل رہا ہے۔2010،2011 اور2018 میں انہوں نے چنئی سپر کنگس کو خطاب دلایا ہے

جبکہ2008،2012،2013،2015 اور2019 میں انکی قیادت میں ٹیم فائنل میں پہنچنے کے بعد فائنل میچ ہار گئی تھی۔

اس مرتبہ چنئی سپر کنگس کی کارکردگی ابھی تک خراب رہی ہے اور اسکا اس مرتبہ پلے آف میں کھیلنا مشکل نظر آرہا ہے۔ چنئی سپر کنگس نے موجودہ سیزن میں ابھی تک جو دس میچ کھیلے ہیں اس میں سے تین میں جیت ملی ہے اور سات میں شکست ہوئی ہے۔

انڈین پریمیر لیگ میں دھونی کے میچوں کی ڈبل سنچری

2 تبصرے “انڈین پریمیر لیگ میں دھونی کے میچوں کی ڈبل سنچری

اپنا تبصرہ بھیجیں