
آسڑیلیا کے خلاف ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر جوس بٹلر نے54 بالوں پرآٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 77 رن بنائے جو انکا اس قسم کے کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکورکے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے لئے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں کسی وکٹ کیپر کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ انہی کے پاس تھا۔سری لنکا کے خلاف ساوتھمپٹن میں وہ49 بالوں پرتین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 73 رن بنائے تھے۔انگلینڈ کی جانب سے ٹونٹی ٹونٹی بین ا لاقوامی کرکٹ میں وکٹ کیپر کے ذریعے جو چھ بڑے انفرادی اسکور بنائے گئے ہیں اس میں سے پانچ جوس بٹلر نے بنائے ہیں۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے جوس بٹلر نے ویسے تو 71 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں مگر16 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں انہوں نے وکٹ کیپنگ نہیں کی۔ ایک وکٹ کیپر کی حیثیت سے انہوں نے جو55 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی 51 اننگوں میں 31.32 کی اوسط اور 142.08 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ نو نصف سنچریوں کی مدد سے1347 رن بنائے ہیں۔ وہ تین مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں۔
That’s how you win a game 💪
A fantastic performance from the lads to seal the series!#ENGvAUS pic.twitter.com/yyaQAHSdWB
— England Cricket (@englandcricket) September 6, 2020
جوس بٹلر کی 20
ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں نو یا اس سے زیادہ مرتبہ پچاس سے بڑی اننگیں کھیلنے والے تیسرے وکٹ کیپر ہیں۔ افغانستان کے وکٹ کیپرمحمد شہزاد کو اس قسم کے کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے ایک وکٹ کیپر کی حیثیت سے جو64 ٹونٹی تونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی 64 اننگوں میں 31.44 کی اوسط اور134.59 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور بارہ نصف سنچریوں کی مدد سے 1918 رن بنائے ہیں۔ تیرہ مرتبہ پچا س سے بڑی اننگ کھیلنے والے محمد شہزاد تین مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں اور انہوں نے ایک میچ میں وکٹ کیپنگ نہیں کی ہے۔ان کا سب سے زیادہ اسکورآوٹ ہوئے بغیر 118 ہے جو انہوں نے زمبابوے کے خلاف شارجہ میں 10 جنوری2016 کو 67 بالوں پر دس چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ یہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں کسی وکٹ کیپر کا دوسراسب سے بڑا اسکور ہے۔
یہ بھی پڑھیں
معین علی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں انگلینڈ کے پہلے مسلم کپتان
نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم نے ایک وکٹ کیپر کی حیثیت سے جو42ٹونٹی تونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی42 اننگوں میں 37.55 کی اوسط اور139.09 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور نو نصف سنچریوں کی مدد سے 1352 رن بنائے ہیں۔ دس مرتبہ پچا س سے بڑی اننگ کھیلنے والے برینڈن میکولم ایک مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں اور انہوں نے29 میچ میں وکٹ کیپنگ نہیں کی ہے۔ انکا سب سے زیادہ اسکور123 ہے جو انہوں نے72 منٹ میں 58 بالوں پر گیارہ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے بنگلہ دیش کے خلاف پالے کیلے میں 21 ستمبر2012 کو بنایا تھا۔یہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں کسی وکٹ کیپر کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں ابھی تک چار وکٹ کیپروں نے سنچریاں اسکور کی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے مورن وان ویک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈربن میں 14 جنوری 2015 کو آوٹ ہوئے بغیر 114 رن بنائے تھے جبکہ سربیا کے لزلی دنبار بلغاریہ کے خلاف کرفو میں 14 اکتوبر2019 کوآوٹ ہوئے بغیر 104 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ فیصل فیچرس
“جوس بٹلر کی 20 ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں نو نصف سنچریاں” ایک تبصرہ