سام بلنگ انگلینڈ کے لئے سنچری بنانے والوں میں شامل

سام بلنگ انگلینڈ کے لئے سنچری بنانے والوں میں شامل

سام بلنگ انگلینڈ کے لئے سنچری بنانے والوں میں شامل

تحریر! ضحی علی روشن

سام بلنگ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں انگلینڈ کے لئے سنچری بنانے والوں میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی نے آسڑیلیا کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 155 منٹ میں 110 بالوں پر14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے118 رن بناکر ایسا کیا۔

سام بلنگ جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں 9 جون 2015 کو اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا تھا،19 ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی16 ویں اننگ میں ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔

انکی یہ سنچری انگلینڈ کے کام نہیں آٰئی اور اسے اس میچ میں 19 رن سے شکست ہوئی۔

آسڑیلیا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری بنانے والے سام بلنگ انگلینڈکے25 ویں بلے باز ہیں۔

ابھی تک انگلینڈ کے44 بلے بازوں نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سو سے بڑی اننگ کھیلی ہے۔

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں انگلینڈ کے لئے پہلی سنچری بنانے کا اعزاز ڈینس ایمس کے پاس ہے

جنہوں نے24 اگست1972 کوآسڑیلیا کے خلاف161 منٹ میں 134 بالوں پر نو چوکوں کی مدد سے 103 رن بنائے تھے۔

انہوں نے اپنے پہکے ہی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ایسا کیا تھا۔وہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی سنچری بنانے والے بلے باز بھی تھے۔
انہوں نے اس قسم کے کرکٹ میں دوسری سنچری بھی بنائی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ابھی تک180 اوار کل ملاکر1827 سنچریاں اسکور ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ جو روٹ کے پاس ہے ،جنہوں نے 2013 سے اب تک 147 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی 138 اننگوں میں 50.62 کی اوسط اور87.28 کے اسڑئیک ریٹ کے ساتھ16 سنچریوں اور33 نصف سنچریوں کی مدد سے5923 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

وہ چار مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر133 ہے۔

انگلینڈ کے موجودہ کپتان ایون مورگن اس وقت انگلینڈ کے لئے دوسرے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز ہیں۔

انہوں نے 2009 سے اب تک 217 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی 200 اننگوں میں 40.17 کی اوسط اور94.40 کے اسڑئیک ریٹ کے ساتھ13 سنچریوں اور41 نصف سنچریوں کی مدد سے6789 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

وہ 13 مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 148 ہے۔

ایون مورگن نے آئیر لینڈ کی جانب سے 2006 اور2009 کے درمیان جو 23 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی 23 اننگوں میں 35.42 کی اوسط اور71.67 کے اسڑئیک ریٹ کے ساتھاایک سنچری اورپانچ نصف سنچریوں کی مدد سے744 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

وہ تین مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور115 رہا۔ فیصل فیچرس

اپنا تبصرہ بھیجیں