PHOTO COURTESY Kapil Dev twitter

سچن کی ناکامی کپل دیو کی حیرانی

PHOTO COURTESY Kapil Dev twitter
PHOTO COURTESY Kapil Dev twitter

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے سچن تنڈولکر کی ٹیسٹ میں زیادہ ڈبل سنچری اسکور کرنے میں ناکامی پر سوال اٹھائے ہیں۔ کپل نے کہا کہ سچن سنچری بنانا جانتے تھے لیکن وہ اسے ڈبل اور ٹرپل سنچری میں تبدیل کرنے کے فن میں زیادہ ماہر نہیں تھے۔
سچن نے وریندر سہواگ ، جاوید میانداد ، رکی پونٹنگ ، یونس خان اور مارون اٹاپٹو کے برابر ٹیسٹ میں۶؍ ڈبل سنچریاں اسکور کی ہیں لیکن پھر بھی وہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے کے معاملے میں۱۲؍ ویں نمبر پر ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے200ٹیسٹ کھیل کر اتنی ڈبل سنچریاں بنائی ہیں۔ اس فہرست میں آسٹریلیائی بلے باز ڈان بریڈمین12 ڈبل سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ کپل نے سابق ہندوستانی کپتان کی بیٹنگ کا یہ پہلو اٹھایا ہے۔
کپل نے کہا کہ سچن میں تیز اور اسپن دونوں بالرز کے ہر ایک اوور میں ایک باؤنڈری لگانے کی صلاحیت تھی۔ ایسی صورتحال میں انہیں ٹیسٹ میں کم سے کم ۵؍ اور10 ڈبل سنچریاں بنانی تھیں۔ لیکن وہ ٹیسٹ میں ایک بھی ٹرپل سنچری نہیں بناسکے۔کپل نے سچن کی ٹیسٹ میں کم ڈبل سنچریوں میں ان کے ابتدائی کرکٹنگ کریئر کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ کپل نے کہا کہ سچن ممبئی سے ہیں۔ تو ان کی ذہنیت تھی کہ جب آپ سنچری اسکور کرتے ہیں تو آپ دوبارہ شروعات کرتے ہیں۔ لیکن مجھے یہ طریقہ پسند نہیں ہے۔ آپ ایک عظیم بلے باز ہیں آپ سے گیند بازوں کو ڈرنا چاہئے۔ لیکن سنچری اسکور کرنے کے بعد وہ تیز کھیلنے کے بجائے سنگلز لیتے تھے۔
سچن نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ51 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ پہلی ڈبل سنچری بنانے میں انہیں10 سال لگے۔انہوں نے حیدرآباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف1999 میں پہلی ڈبل سنچری بنائی تھی۔ تنڈولکر کی ۵۱؍ سنچریوں میں سے صرف۲۰؍ ہی ایسی ہیں جس میں انہوں نے۱۵۰؍سے زیادہ رن بنائے۔تاہم وَن ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے یقینی طور پر وہ پہلے بلے باز ہیں۔
انہوں نے یہ کام۲۰۱۰ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیا تھا۔ ۲۰۱۳ء میں ریٹائر ہوئے تھے۔ انہوں نے۲۰۰؍ ٹیسٹ میں۵۴ء۰۴؍کے کی اوسط سے۱۵۹۲۱؍ رنز بنائے جبکہ۴۶۳؍ ون ڈے میچوں میں انہوں نے۴۴ء۸۳؍کےاوسط سے18426 رنز بنائے

اپنا تبصرہ بھیجیں