وراٹ کوہلی

وراٹ کوہلی کے چھکوں کی ڈبل سنچری

وراٹ کوہلی کے چھکوں کی ڈبل سنچری

سید پرویز قیصر

وراٹ ا کوہلی انڈین پریمیر لیگ میں چھکوں کی ڈبل سنچری بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے رائل چیلنجرس بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے چنئی سپر کنگس کے خلاف دوبئی میں 50 رن کی اننگ میں رویندر جد یجہ کی بال پر جو واحد چھکا لگایا وہ انکا انڈین پریمیر لیگ کے188 ویں میچ کی180ویں اننگ میں دو سواں تھا۔

دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے وراٹ کوہلی نے 2008 سے ابھی تک 38.84 کی اوسط اور131.12 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ پانچ سنچریوں اور39 نصف سنچریوں کی مدد سے5827 رن بنائے ہیں۔

اس میں 501 چوکے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے انڈین پریمیر لیگ میں سبھی میچوں میں رائل چیلنجرس بنگلور کی نمائندگی کی ہے۔ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک ٹیم کے لئے دو سو چھکے لگانے والے وہ واحد بلے باز ہیں۔

وراٹ ا کوہلی انڈین پریمیر لیگ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے والے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے تیسرے اور کل ملاکر پانچویں بلے باز بنے۔

یہ بھی پڑھیں سن رائزرس حیدرآباد کی تیسرے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت

انہوں نے 292 ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی277 اننگوں میں 829 چوکے اور 296 چھکے لگائے ہیں اور وہ بہت جلدی ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں تین چھکے لگانے والوں میں شامل ہوجائیں گے۔

انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کریس گیل کے پاس ہے۔

وراٹ کوہلی کے چھکوں کی ڈبل سنچری
Captain Kohli becomes the 1st batsman in IPL history to hit both 200 sixes and 500 fours.
Photo Credits: RCB

انہوں نے 2009 اور2019 کے درمیان کنگس الیون پنجاب، کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے جو129 میچ کھیلے ہیں انکی 128 اننگوں میں 40.79 کی اوسط اور150.26 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چھ سنچریوں اور29 نصف سنچریوں کی مدد سے 4610 رن بنائے ہیں جس میں 375 چوکے اور336 چھکے شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ابراہم ڈی ویلیرس نانڈین پریمیر لیگ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں۔

انہوں نے 2008سے اب تک دہلی ڈیر ڈیولس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے جو165 میچ کھیلے ہیں انکی 152 اننگوں میں 40.68 کی اوسط اور152.61 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تین سنچریوں اور37 نصف سنچریوں کی مدد سے 4719 رن بنائے ہیں جس میں 382 چوکے اور231چھکے شامل ہیں۔

اس فہرست میں تیسرا مقام ہندوستان سے تعلق رکھنے والے مہندر سنگھ دھونی کا ہے جنہوں نے چنئی سپر کنگس،رائسنگ پونہ سپر جائنٹس کے لیے 2008سے اب تک جو 202 میچ کھیلے ہیں انکی 181 اننگوں میں 41.34 کی اوسط اور136.89 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ23 نصف سنچریوں کی مدد سے 4631 رن بنائے ہیں جس میں 313 چوکے اور216چھکے شامل ہیں۔

روہت شرما نے2008 سے اب تک دکن چارجرس اور ممبئی انڈینس کے لئے جو 197 میچ کھیلے ہیں انکی 192 اننگوں میں ایک سنچری اور38 نصف سنچریوں کی مدد سے 5158 رن بنائے ہیں جس میں 453 چوکے اور209چھکے شامل ہیں۔

انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے وراٹ کوہلی چھکے لگانے کے معاملے میں پانچویں مقام پر ہیں۔ فیصل فیچرس

Top 3️⃣ Takeaways: RCB v CSK

It may not have been one of our best days on the field but it wasn’t all dark and gloomy. Here are the Top 3 Takeaways from yesterday’s game against CSK. #PlayBold #IPL2020 #WeAreChallengers #Dream11IPL pic.twitter.com/nkeKt5rLEE
— Royal Challengers Bangalore (@RCBTweets) October 26, 2020

اپنا تبصرہ بھیجیں