PHOTO COURTESY: England Cricket

ٹونٹی ٹونٹی میں انگلینڈ کی آسڑیلیا کے خلاف سب سے چھوٹی جیت

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسڑیلیا کو دو رن سے شکست دی ،جو اسکی آسڑیلیا کے خلاف رنوں کے اعتبار سے سب سے چھوٹی جیت ہے۔

انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر162 رن بنائے تھے۔اننگ کی آخری بال پر کریس جارڈن نے پیٹ کمینس کی بال پر لگایا گیا چوکا انگلینڈ کے لئے جیت کا شارٹ ثابت ہوا۔

آسڑیلیا نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر160 رن بنائے جسکی وجہ سے اسے دو رن سے شکست ہوئی۔

ٓآخری اوور میں آسڑیلیا کو پندرہ رن کی ضرورت تھی۔ٹام کرن کی پہلی بال پر مارکس اسٹونیس نے کوئی رن نہیں لیا لیکن دوسری بال پر لانگ آن پر شاندار چھکا مارا۔

تیسری بال پر کوئی رن نہیں بنا جبکہ چوتھی اور پانچویں بال پر دو۔ دو رن بنے میچ کی آخری بال پر چھکے کی ضرورت تھی مگر اس بال پر بھی دو ہی رن بنے۔

یہ بھی پڑھیں :جوس بٹلر کی 20 ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں نو نصف سنچریاں

اس سے پہلے

انگلینڈ کی آسڑیلیا کے خلاف رنوں کے حساب سے سب سے چھوٹی جیت پانچ رن کی تھی جو اس نے کارڈیف میں 31 اگست2015 جو حاصل کی تھی۔

اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 182 رن بنائے تھے۔

آسڑیلیا نے 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 177 رن بنائے جسکی وجہ سے اسے پانچ رن سے شکست ہوئی۔آخری اوور میں آسڑیلیا کو بارہ رن کی ضرورت تھی۔

اس اوور میں آسڑیلیا کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے اوررن چھ بنے جسکی وجہ سے مہمان ٹیم کو شکست ہوئی۔ اگر بین اسٹوک کی آخری بال پر مارکس اسٹونیس چھکا لگا دیتے تو میچ ٹائی ہو سکتا تھا مگر میچ کی آخری بال پر صرف دو ہی رن بنے۔

انگلینڈ نے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں چوتھی مرتبہ کوئی میچ دو یا اس سے کم رن سے جیتا ہے۔

اس نے جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں 13 نومبر 2009کوایک رن سے جیت حاصل کی تھی ، جو اسکی اس قسم کے کرکٹ میں رنوں کے اعتبار سے سب سے چھوٹی جیت ہے۔

ہملٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف 18 فروری 2018 کو اورڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف 14 فروری 2020 کو انگلینڈ نے دو۔دو رن سے جیتں اپنے نام کی تھیں۔

آسڑیلیا کو تیسری مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں دو رن سے ہار ہوئی ہے۔

انگلینڈ سے پہلے اسے جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے دو رن سے ہرایا ہے۔ جنوبی افریقہ نے24 فروری2006 کو آسڑیلیا کے خلاف دو رن سے جیت حاصل کی تھی۔

اس میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ 20اوور میں چار وکٹ پر 201 رن بنانے کے بعد آسٹریلیا کو مقررہ 20اوور میں سات وکٹ پر 199 رن بنانے دیئے تھے۔

سری لنکا نے ملبورن میں 28 جنوری 2013 کو آسڑیلیا کو ڈکورٹھ اینڈ لوئیس قاؑعدے کے تحت دو رن سے ہرایا تھا۔

مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر161 رن بنائے تھے۔ آسڑیلیانے15 اوور میں تین وکٹ پر119 رن بنائے تھے۔ فیصل فیچرس

اپنا تبصرہ بھیجیں