
ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس نے سینٹ کیڈس اور نیوس پیٹریوٹس کے خلاف برائین لارا اسٹیڈیم، تروبا، ٹرینڈاد میں کھیلے گئے میچ میں نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی
جو اسکی کریبین پریمیر لیگ میں مشترکہ طور پر سب سے بڑی اور کل ملاکر مشترکہ طور پر دوسری سب سے بڑی جیت تھی۔
کریبین پریمیر لیگ میں تین مرتبہ دس وکٹ سے فتح حاصل کی گئی ہے .
جبکہ نو مرتبہ دس وکٹ سے جیت درج کی گئی ہے۔ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس نے دوسری مرتبہ نو وکٹ سے جیت اپنے نام کی ہے۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سینٹ کیڈس اور نیوس پیٹریوٹس کے سبھی کھلاڑی 18.2 اوور میں 77 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے
۔ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس نے 11.3 اوور میں ایک وکٹ پر78 رن بناکر میچ نو وکٹ سے جیت لیا تھا۔
ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس نے 51 بالیں قبل جیت اپنے نام کی جو کریبین پریمیر لیگ میں بالوں کے اعتبار سے ساتوں سب سے بڑی جیت ہے۔
سینٹ کیڈس اور نیوس پیٹریوٹس کو کریبین پریمیر لیگ میں بالوں کے اعتبار سے دو اسب سے بڑی فتحیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
اس نے باربا ڈوس ٹریڈنٹس کے خلاف برج ٹاون میں 3 ستمبر2017 کو کھیلے گئے میچ میں 78 بالیں رہتے دس وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی جو بالوں اور وکٹوں دونوں کے حساب سے کریبین پریمیر لیگ میں سب سے بڑی فتحیں ہیں۔
باربا ڈوس ٹریڈنٹس نے مقررہ20 اوور میں نو وکٹ پر 128 رن بنائے تھے جسکے جواب میں سینٹ کیڈس اور نیوس پیٹریوٹس سات اوور میں کسی نقصان کے بغیر 129 رن بناکر میچ جیتی تھی۔
گروس آئسلیٹ میں 21 اگست 2018 کو ہوئے میچ میں سینٹ کیڈس اور نیوس پیٹریوٹس نے سینٹ لوسیا اسٹارس کے خلاف 74 بالوں قبل سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی, جوکریبین پریمیر لیگ میں بالوں کے اعتبار سے دوسری سب سے بڑی جیت ہے۔
اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سینٹ لوسیا اسٹارس کے سبھی کھلاڑی12.3 اوور میں 69 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔سینٹ کیڈس اور نیوس پیٹریوٹس نے 7.4اوور میں تین وکٹ پر 70 رن بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔
باربا ڈوس ٹریڈنٹس
کو کریبین پریمیر لیگ میں بالوں کے اعتبار سے تیسری سب سے بڑی جیت حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ برج ٹاون میں 3 اگست 2013 کو اس نے ٹرینڈاد اینڈ ٹوباگو ریڈ اسٹیل کو 72 بالیں قبل چار وکٹ سے ہرایا تھا۔
گروس آئسلیٹ میں 28 جون 2015کو ہوئے میچ میں جما ئیکا تلا وہاس نے سینٹ لوسیا زوکس کے خلاف 60 بالیں قبل دس وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی جو کریبین پریمیر لیگ میں بالوں کے اعتبار سے چوتھی سب سے بڑی جیت تھی۔
رنوں کے اعتبارسے پانچویں سب سے بڑی جیت گیانا آمیزن واریرس کے نام ہے۔
اس نے کنگسٹن میں یکم ستمبر 2017کو کھیلے گئے میچ میں جما ئیکا تلا وہاس کے خلاف 57 بالیں قبل نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس نے گروس آئسلیٹ میں 4 اگست 2017 کو ہوئے میچ میں سینٹ لوسیا اسٹارس کے خلاف 56 بالوں قبل نو وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
2 تبصرے “کریبین لیگ میں بالوں کے اعتبار سے ساتویں سب سے بڑی جیت”