حیدرآباد کے خلاف بنگلورو کا فاتحانہ آغاز

آئی پی ایل 2020 حیدرآباد کے خلاف بنگلورو کا فاتحانہ آغاز

حیدرآباد کے خلاف بنگلورو کا فاتحانہ آغاز

رائل چیلنجرس بنگلورو اور سنرائزرس حیدر آباد کے درمیان آئی پی ایل 2020 کے تیسرے میچ میں ایک وقت ایسا لگ رہا تھا جیسے حیدر آباد کی ٹیم فتحیاب ہو جائے گی .

لیکن اچانک حالات کچھ اس طرح بدل گئے کہ آخر میں وراٹ کوہلی کی ٹیم یعنی بنگلور 10 رن سے فاتح قرار پائی۔

اس شکست سے جہاں حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر حیران ہوں گے، وہیں اپنے گیندبازوں کی بہترین کارکردگی سے وراٹ کوہلی کافی خوش ہوں گے۔

لیگ اسپنر یجویندر چہل (18 رن پر تین وکٹ) اور تیز گیندبازوں نودیپ سینی (25 رن پر دو وکٹ) اور شیوم دوبے (15 رن پر دو وکٹ) کی بہترین گیندبازی سے رائل چیلنجرس بنگلور نے سن رائزرس حیدرآباد کو پیر کو 10 رن سے شکست دے کر آئی پی ایل۔
13 میں فاتحانہ آغاز کیا۔

بنگلور نے نوجوان اوپنر دیودت پیڈیکل (56) اور مسٹر 360 ڈگری کے نام سے مشہور اے بی ڈیویلیئرس (51) کی دھماکہ خیز نصف سنچری سے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 163 رن کا چیلنج بھرا اسکور بنایا اور حیدرآباد کے مڈل آرڈ کی کمزوری کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف ٹیم کو 19.4 اوور میں 153 رن پر ڈھیر کر دیا

حیدر آباد کی طرف سے حالانکہ کپتان ڈیوڈ وارنر محض 6 رن بنا کر جلدی آؤٹ ہو گئے تھے لیکن جانی بیرسٹو اور منیش پانڈے نے بہترین شراکت داری کی تھی منیش پانڈے جب 12ویں اوور میں 34 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے تو ٹیم کا اسکور 89 رن تھا۔
اس کے بعد جانی بیرسٹو نے کافی دھواں دھار بلے بازی کی اور محض 43 گیندوں میں 61 رن بنا لیے، لیکن 16ویں اوور کی دوسری گیند پر وہ اسپنر یجویندر چہل کا شکار بن گئے۔

Yuzi providing us with a crucial breakthrough. Time to pile the pressure on. 🙌🏻#PlayBold #IPL2020 #WeAreChallengers #Dream11IPL #SRHvRCB pic.twitter.com/p7VHXsleZP
— Royal Challengers Bangalore (@RCBTweets) September 21, 2020

حیدرآباد کے خلاف بنگلورو کا فاتحانہ آغاز

آئی پی ایل 2020 حیدرآباد کے خلاف بنگلورو کا فاتحانہ آغاز” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں