صحی علی روشن
انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسڑیلیا نے تین وکٹ سے جیت حاصل کی۔
ایلکس کاری اور گلین میکسویل نے چھٹے وکٹ کی شراکت میں 212 رن کا اضافہ کرکے اپنی ٹیم کو میچ اور سریز جتانے میں ایک اہم کردار ادا کیا، جب16.5 اوور میں آسڑیلیا کے پانچ کھلاڑی73 رن پر آوٹ ہوگئے تھے تو ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم یہ میچ اورسریز جیت جائے تھے۔
مگرایلکس کاری اور گلین میکسویل نے اس کے بعد انتہاری شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسڑیلیا کی چھٹے وکٹ کی سب سے بڑی اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیسری سب سے بڑی شراکت کی۔
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں چھٹے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ گرانٹ ایلیٹ اورلوک رونچی کے پاس ہے۔
ان دونوں کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف 23 جنوری2015 کو ہوئے میچ میں علیحدہ ہوئے بغیر267 رن جوڑے تھے۔
نیوزی لینڈ کے ہانچ کھلاڑی بیس اوور میں 93 کے اسکور پر آوٹ ہوگئے تھے جس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں نے تیس اوور میں 267 رن جوڑکر اپنی ٹیم کا اسکور پچاس اوور میں پانچ وکٹ پر360 کردیا۔

سری لنکا کے سبھی کھلاڑی 43.4 اوور میں 252 رن بناکر آوٹ ہوئے جسکی وجہ سے میزبان ٹیم108 رن سے میچ جیتی۔
چنئی میں 10 جون2007 کو کھیلے گئے میچ میں ایشیا الیون کے پانچ کھلاڑی16.4 اوور میں 72 کے اسکور پر آوٹ ہوگئے تھے،جس کے بعد مہندر سنگھ دھونی اور مہیلا جے وردھنے نے چھٹے وکٹ کے لئے اوور میں 29.4 اوور میں 218 رن جوڑے۔
اس ساجھے داری کی بدولت ایشیا الیون نے 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 331 رن بنائے۔ افریقہ الیون نے مقررہ 50 اوور میں سات وکٹ پر318 رن بنائے جسکی وجہ سے اسے13 رن سے شکست ہوئی۔
آسڑیلیا کی جانب سے اس سے پہلے چھٹے وکٹ کا ریکارڈ بریڈ ہیڈن اور مائیکل ہسی کے پاس تھا۔ان دونوں کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کوالالمپور میں 18 ستمبر2006 کو165 رن جوڑے تھے۔
اننگ میں آسڑیلیا نے پانچ وکٹ25.5 اوور میں 104 رن پر گنوادیئے تھے جس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں نے چھٹے وکٹ کے لئے 23.4اوور میں 165 رن جوڑے تھے،آسڑیلیا نے مقررہ پچاس اوور میں چھ وکٹ پر 272 رن بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے47.2 اوور میں سات وکٹ پر273 رن بناکر میچ تین وکٹ سے جیتا تھا،انگلینڈ کے خلاف اس سے پہلے چھٹے وکٹ کی ساجھے داری کا ریکارڈ آئیر لینڈ کیاالیکس کوسیک اور کیون اوبرائین کے پاس تھا۔
ان دونوں کھلاڑیوں نے بنگلور میں 2 مارچ2011 کو کھیلے گئے میچ مین 17.1اوور میں 162 رن جوڑے تھے۔آ
ئیر لینڈ کے پانچ کھلاڑی24.2 اوور میں 111 پر آوٹ ہوئے تھے جس کے بعد چھٹے وکٹ کی 162رن کی شراکت ہوئی تھی۔
شراکت کی وجہ سے آئیرلینڈ انگلینڈ کے خلاف میچ تین وکٹ سے جیتی تھی۔ انگلینڈ نے پچاس اوور میں آٹھ وکٹ پر 327 رن بنائے تھے
جبکہ آئیر لینڈ نے یہ ٹارگیٹ 49.1اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے عالمی کپ کا یہ میچ جیت لیا تھا۔