PHOTO COURTESY: England Cricket

اسٹورٹ براڈ کی 500 وکٹیں

PHOTO COURTESY: England Cricket
PHOTO COURTESY: England Cricket

انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ویسٹ کیخلاف سیریز کے تیسر ے ٹیسٹ میچ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے بعد اسٹورٹ براڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ بالنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، انگلش فاسٹ بولر نے 500 وکٹوں کے سنگ میل عبور کرنے کیلیے اب تک 140 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔
اسٹورٹ براڈ کے علاوہ یہ کارنامہ ہم وطن جیمس اینڈرسن واحد تیز گیند باز ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنا رکھا ہے، 37 سالہ دائیں بازو کے اس تیز گیند باز نے 153 میچوں میں 26.83 کی اوسط سے 589 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
500 وکٹیں لینے والے کلب کے تیز رفتار کھلاڑیوں میں اینڈرسن کی اوسط سب سے بہتر ہے۔اسٹورٹ براڈ سے قبل 500 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والوں میں سری لنکن اسپنر مرلی دھرن ہیں جنہوں نے 87 میچوں میں یہ اعزاز حاصل کیا، بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے 105 ٹیسٹ میچوں کا سہارا لیا، آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے 108، گلین میک گراتھ نے اپنے 110 ویں ٹیسٹ میں 500 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی جبکہ ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش اور انگلش بولر جیمس اینڈرسن نے بالترتیب 129 ویں ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔واضح رہے کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے مہمان ٹیم کو 399 رنز کے ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں