اظہر علی کے استقبال کی جذباتی ویڈیو

اظہرعلی سیریز برابر کرنے کیلیے پر عزم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پرعزم ہیں ان کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے آخری ٹیسٹ میں اچھے رنز بنائیں۔

ساؤتھمپٹن میں ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ وکٹ دیکھی ہے اچھی کرکٹ ہوگی۔ شام میں وکٹ کا پھر جائزہ لیکر فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں بارش نے پانی پھیر دیا، تیسرے ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں توجہ آخری ٹیسٹ پر ہی مرکوز ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اسکواڈ کے تمام کھلاڑی میرا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ ساتھی کرکٹرز کے ساتھ کپتانی اور کرکٹ سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشن ہمیشہ مشکل رہی ہیں۔ بیٹنگ میں تسلسل رکھنا آسان نہیں ہوتا، اچھی بیٹنگ کرنا میری ذمہ داری ہے۔

فوٹو پی سی بی
فوٹو پی سی بی

اپنا تبصرہ بھیجیں