پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپان اظہرعلی نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز ہارنے پر اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
اظہرعلی نے کہا کہ ہم سیریز جیتنے کے لیے انگلینڈ آئے تھے، بابراعظم نے بہترین بیٹنگ کی لیکن ہم نے پہلے ٹیسٹ میں غلطیاں کی، سیریز ہارنے کا افسوس ہے مگر کچھ چیزیں آپ کے کنٹرول میں نہیں رہتی۔
واضح رہے کہ سائوتھمٹن ٹیسٹ میچ بے نتیجہ اور مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل ختم ہوا، انگلینڈ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز0-1سے اپنے نام کرلی جبکہ پاکستان نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر187 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو 10 سال بعد انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریزمیں شکست ہوئی، 2010 میں انگلینڈ پاکستان سے آخری مرتبہ ٹیسٹ سیریزجیتا تھا جبکہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 2012 اور 2015 میں سیریز پاکستان کے نام رہی۔