اظہر علی کے استقبال کی جذباتی ویڈیو

اظہر علی کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی اظہر علی کی بطور کپتان اور بیٹسمین کارکردگی پر مشاورت جاری اظہر علی کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے. وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کی کمان تھمانے پر غور ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان اظہر علی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری ہے اظہر علی کی بحیثیت کپتان اور بیٹسمین کارکردگی کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے

چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی اظہر علی سے تفصیلی ملاقات ہو چکی ہے چئیرمین پی سی بی احسان مانی سے اظہر علی کی ملاقات ہونا باقی ہے ملاقاتیں مکمل ہونے کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر اظہر علی کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان نومبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ کپتان کا اعلان کیا جائے گا

ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کو صرف وائٹ بال کرکٹ کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے ٹیسٹ کے کپتان کے لیے محمد رضوان مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں پی سی بی نے اظہر علی کو سیزن 2020-21 تک کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا

یہ بھی پڑھیں

زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں