کپتان اظہر علی نے دورہ انگلینڈ سے وطن واپسی پر اپنے استقبال کی جذباتی ویڈیو شیئر کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کپتان نے لاہور ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے کے جذباتی استقبال کی ویڈیو شیئر کی۔
So nice to be back with family after over 2 months missed them a lot… @TheRealPCBMedia @TheRealPCB pic.twitter.com/xg1b0ote8V
— Azhar Ali (@AzharAli_) September 2, 2020
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اظہر علی نے بیٹے کو گلے لگالیا تو بیٹا بھی خوشی سے نہال ہوگیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ 2 ماہ بعد فیملی میں واپس آنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نہیں،کرسچن ٹرنر
انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نہیں
برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی۔
پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے خواہش ہے انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے برطانوی کرکٹ ٹیم کے دوہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی یہ ہوتے دیکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹریول ایڈوائزری نرم کر چکے ہیں ،پی ایس ایل میں 15 برطانوی کھلاڑی پاکستان آئے