افغان کرکٹر نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

افغان کرکٹر نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
افغان صوبے ننگرہار میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افغان کرکٹر نجیب ترکائی آج انتقال کرگئے۔

جمعہ 2 اکتوبر مشرقی صوبہ ننگرہار میں نجیب ترکائی سڑک عبور کرتے ہوئے چلتی گاڑی سےٹکراگئے تھے، حادثے میں 29 سالہ نجیب ترکائی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی تاہم منگل 6 اکتوبر کی صبح افغان کرکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

افغاستان کرکٹ ٹیم کے اووپننگ بیٹسمین نجیب ترکئی نے ایک ون ڈے اور 12 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں افغان ٹیم کی نمائندگی کی ہے جبکہ اُنہوں نے ٹی ٹوئٹی فارمیٹ میں 21 کی اوسط سے 258 رنز اسکور کیے ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں