اقبال قاسم کے استعفیٰ کی اندرونی کہانی

اقبال قاسم کے استعفیٰ کی اندرونی کہانی

نماہندہ خصوصی لاھور

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اقبال قاسم کا استعفیٰ منظور کرلیا
پی سی بی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یہ واقعی افسوسناک ہے کہ اقبال قاسم جیسی صلاحیتوں کے حامل ایک نامور، تجربہ کار کرکٹر رضاکارانہ طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دے۔ بطور کھلاڑی اور ایک ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے کرکٹ کے لیے ان کی خدمات شاندار ہیں۔ پی سی بی ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہے اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے

یہ بھی پڑھیں علیم موسی کی عدم تقرری پراقبال قاسم نے دیا استعفی
:

دوسری جانب اقبال قاسم نے اپنے استعفی میں لکھا ہے کہ ایسا ڈمی چیئرمین ہوں جو ایک مستحق میچ ریفری کی سفارش بھی نہیں کرسکتا،اہلیت پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی دیکھ کر افسوس ہوتا ۔اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بحال نہیں کی گئی ،اس فیصلے پر اعتراض تھا ادارہ جاتی کرکٹ بحالی کے معاملے پر بورڈ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے

اقبال قاسم کے استعفیٰ کی اندرونی کہانی

اس سے قبل محسن حسن خان بھی کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے مستعفی ہو چکے ہیں ۔۔پی سی بی نے آج ہی ڈومیسٹک سیزن کے شیڈول کا اعلان کیا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی ایک مشاورتی باڈی ہے۔
اس کی ذمہ داری ، چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ سے متعلق معاملات پر مشورہ دینا ہے، جس میں قومی کرکٹ ٹیموں اور ان کی مینجمنٹ کی کارکردگی، ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر،ہائی پرفارمنس سینٹرز اور پلیئنگ کنڈیشنزشامل ہیں۔کمیٹی کو اختیار ہےکہ وہ متعلقہ افراد کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی غرض سے انہیں سہ ماہی بنیادوں پر ہونے والے اپنے اجلاسوں میں بلاسکتے ہیں

اس سے قبل محسن حسن خان بھی کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے مستعفی ہو چکے ہیں ۔۔پی سی بی نے آج ہی ڈومیسٹک سیزن کے شیڈول کا اعلان کیا ہے

اقبال قاسم کے استعفیٰ کی اندرونی کہانی

اقبال قاسم کے استعفیٰ کی اندرونی کہانی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں