انڈین پریمیر لیگ 2020 میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل
سید پرویز قیصر
راجستھان رائلز کے مہی پال لمرور نے انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن میں دوسواں چھکا لگا نے کا اعزاز حاصل کیا۔
بنگلور میں رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف ابوظبی میں 47رن کی اننگ میں ایڈم زمپاکی با ل پر مارا پہلا چھکا اس ٹورنامنٹ کے پندرہویں میچ کی29 ویں اننگ میں دوسواں تھا۔ اندین پریمیر لیگ کے دوسرے میچ میں مہی پال لمرور کا دوسرے میچ میں یہ دوسرا چھکا بھی تھا۔
گذشتہ سال انڈین پریمیر لیگ میں چھکوں کی ڈبل سنچری سولہویں میچ کی 32 ویں اننگ میں مکمل ہوئی تھی جبکہ2018میں ایسا چودھویں میچ کی 27 ویں اننگ میں ہوا
انڈین پریمیر لیگ میں چھکوں کی سب سے تیزڈبل سنچری 2017میں ہوئے ٹورنامنٹ میں بنی تھی تب سولہویں میچ کی 31 ویں اننگ میں ایسا ہوا تھا۔گجرات لائنس کے دنیش کارتک نے تب دو سواں چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ابھی تک جو206چھکے مارے گئے ہیں وہ48 بلے بازوں نے لگائے ہیں۔ سب سے زیادہ چھکے راجستھان رائلز کے سنجو سمسن نے لگائے ہیں۔
انہوں نے چار میچوں کی چار اننگوں میں 121 رن بنائے ہیں جس میں 16 چھکے شامل ہیں۔کنگس الیون پنجاب کے میانک اگروال نے چار میچوں کی چار اننگوں میں گیارہ چھکے لگائے ہیں ممبئی انڈینس کے ایشان کشن، کیرون پولارڈ اور روہت شرمادس۔ دس مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرانے میں کامیاب رہے ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ میں روہت شرما کے پانچ ہزار رن مکمل
سب سے زیادہ چھکے راجستھان رائلز کے بلے بازوں نے مارے ہیں اسکے اسات بلے بازوں نے51 چھکے لگائے ہیں۔ممبئی انڈینس چھ بلے بازوں نے 39 اور چنئی سپر کنگس کے چھ بلے بازوں نے27 چھکے مارے ہیں۔ جبکہ کنگس الیون پنجاب کے چھ بلے باز اتنے ہی چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔دہلی کیپٹلس ر اور سن رائزرس حیدرآباد کے بلے بازوں نے سب سے کم چھکے لگائے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے 13۔13 چھکے لگائے ہیں۔
دہلی کیپٹلس، راجستھان رائلز اورسن رائزرس حیدرآباد کے سات سات بلے بازوں نے ابھی تک چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ کنگس الیون پنجاب کے چار بلے باز ایسا کرنے میں کامیاب رہے ہیں جو کسی ٹیم کے بلے بازوں کی سب سے کم ٹعداد ہے۔
سنجو سیمسن اور ایشان کشن مشترکہ طور پر ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔راجستھان رائلز کے سنجو سیمسن نے چنئی سپر کنگس کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں اپنی74 رن کی اننگ کے دوران نو چھکے لگائے تھے جبکہ ممبئی کے ایشان کشن رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف دوبئی میں اپنی99 رن کی اننگ میں ایسا کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم بلے باروں کے لئے جنت کا کام کررہا ہے اور وہ یہاں آسانی سے چھکے لگارہے ہیں۔
ابھی تک اس میدان پر انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن میں دو میچ کھیلے گئے ہیں جس میں 62 چھکے مارے جاچکے ہیں۔ ابوظبی اور دوبئی میں باقی تیرہ میچوں میں 138 چھکے لگائے گئے ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ 2020 میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل
“انڈین پریمیر لیگ 2020 میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل” ایک تبصرہ