مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز کے 326 رنز کے جواب میں جواب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا۔ 12 رنز پر 3 کھلاڑی روری برنس، ڈوم سیبلی اور بین اسٹوکس پویلین لوٹ گئے۔
کھیل ختم ہونے سے قبل جو روٹ کی اننگز بھی ختم ہوگئی۔ انگلینڈ نے کھیل کے اختتام تک 4 وکٹ پر 92 رنز بنالئے ۔ اولی پوپ 46 اور جوز بٹلر 15 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔
محمد عباس نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ہے.
پاکستان کی اننگز کی خاص بات اوپنر شان مسعود کی شاندار سنچری تھی انھوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 251 گیندوں پر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی یہ چوتھی سنچری مکمل کی۔
شان مسعود نے گزشتہ تین اننگز سے قبل صرف ایک ہی مرتبہ سنچری اسکور کی تھی۔
شان مسعود سے قبل ظہیر عباس، مدثر نذر، محمد یوسف، یونس خان، مصباح الحق بھی مسلسل تین ٹیسٹ اننگز میں تین سنچریاں اسکور کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو اب بھی 234 رنز کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان جیتی بازی ہار گیا