انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دیگر 2 میچز 13 اور 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی ملاحظہ کریں
اس سے قبل تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب نگلینڈکی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر معین علی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر3 میچوں کی سیریز کا فاتحانہ آغاز کریںگے۔
انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-1 سے شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور اب میزبان ٹیم کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف ابتدائی میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔
معین علی نے کہا کہ وہ کینگروز کے خلاف3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔
بیان میں معین علی نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور آسٹریلوی ٹیم کے خلاف سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کیلئے بے تاب ہیں۔
آئی سی سی کی موجودہ ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے۔
“انگلینڈ اور آسٹریلیا کا آج پہلا ون ڈے” ایک تبصرہ