آئی پی ایل 2020 میں 1000 واں چوکا گلین میکسویل کے نام

آئی پی ایل 2020 میں 1000 واں چوکا گلین میکسویل کے نام

آئی پی ایل 2020 میں 1000 واں چوکا گلین میکسویل کے نام

سید پرویز قیصر

کنگس الیون پنجاب کے گلین میکسویل نے انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن میں 1000 وا؎ں چوکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔

دہلی کیپٹلس کے خلاف دوبئی میں کھیلے گئے میچ میں اپنی32 رن کی اننگ میں ڈینیل سمس کی بال پر لگایا گیا دوسرا چوکا اس ٹورنامنٹ کے38 ویں میچ کی76 ویں اننگ میں ایک ہزارواں تھا۔

گذشتہ سال ممبئی انڈینس کے ہاردک پانڈیہ نے 1000 وا؎ں چوکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔

راجستھان رائلز کے خلاف جے پور میں کھیلے گئے میچ میں اپنی 23 رن کی اننگ میں تیز بالر جو فراآرچر کی بال پر لگایا گیا پہلاچوکا اس ٹورنامنٹ کے36 ویں میچ کی 71 ویں اننگ میں ایک ہزار واں

انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن میں 38 ویں میچ کے اختتام تک76 اننگوں میں 1002 چوکے لگائے گئے ہیں۔86 کھلاڑیوں نے یہ چوکے لگائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
انڈین پریمیر لیگ میں دھونی کے میچوں کی ڈبل سنچری

دہلی کیپٹلس کے شیکھر دھون نے سب سے زیادہ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کیا ہے۔ انہوں نے دس میچوں کی دس اننگوں میں 51 چوکے لگائے ہیں۔

کنگس الیون پنجاب کے لوکیش راہول دس میچوں کی دس اننگوں میں 46 چوکوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔

کنگس الیون پنجاب کے مینگ اگروال نے دس میچوں کی دس اننگوں میں 39 چوکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ چنئی سپر کنگس کے فف ڈو پلیسس دس میچوں کی دس اننگوں میں 36 چوکوں کے ساتھ چوتھے مقام پر ہیں۔ ممبئی انڈینس کے سوریہ کمار یادو نو میچوں کی نو اننگوں میں 34 چوکے لگاکرپانچویں نمبر پر ہیں۔

جس ٹیم نے ابھی تک سب سے زیادہ چوکے لگائے ہیں وہ دہلی کپٹلس ہے۔اسکے دس کھلاڑیوں نے دس میچوں میں 147 چوکے مارے ہیں۔

چنئی سپر کنگس کے نو کھلاڑیوں نے دس میچوں میں دہلی کپٹلس سے سات چوکے کم لگائے ہیں۔ کنگس الیون پنجاب کے بلے بازوں چوکے لگانے کے معاملہ میں تیسرے مقام پر ہیں۔

ا سکے بارہ کھلاڑیوں نے136 چوکے مارے ہیں۔ممبئی انڈینس کے دس کھلاڑیوں نے چوکے لگانے کا اعزازحاصل کیا ہے۔اسکے کھلاڑیوں نے نومیچوں میں 132 چوکے مارے ہیں۔اس فہرست میں پانچواں مقام کالکاتہ نائیٹ رائیڈرس کا ہے۔

اس کے دس بلے بازوں نے119 چوکے جڑے ہیں۔سن رائزرس حیدرآباد کے بارہ بلے بازوں نے 116 چوکے لگائے ہیں۔راجستھان رائلز کے بارہ بلے بازوں نے اس سے چھ چوکے کم مارے ہیں۔ رائل چیلنجرس بنگلور کے گیارہ بلے بازوں نے سب سے کم102 چوکے لگائے ہیں۔

کنگس الیون پنجاب کے لوکیش راہول نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے۔ لوکیش راہول نے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف دوبئی میں 24 ستمبر2020 کو اپنی آوٹ ہوئے بغیر132رن کی اننگ کے دوران 69 بالوں پر 14 چوکے اور سات چھکے لگانے میں کامیاب رہے تھے۔یہ اس ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی اننگ بھی ہے۔

آئی پی ایل 2020 میں 1000 واں چوکا گلین میکسویل کے نام

اپنا تبصرہ بھیجیں