بابر اعظم کی دوسری سب سے تیزبارہ سنچریاں

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان مقرر

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان مقرر کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل دوسرے برس زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

بابراعظم نے 2020ء میں مجموعی طور 942 رنز اسکور کرلیے ہیں، انہوں نے اس دوڑ میں شامل انگلینڈ کے ایلیکس ہیلز 895) اور آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس (809) کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20 ٹوئنٹی کے میچ میں بابر ایک اور نصف سنچری اسکور کرتے ہی ایلیکس ہیلز سے آگے بڑھ گئے، یوں وہ مسلسل دوسرے برس ٹی 20 میں سب سے زیادہ زیارہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مصباح الحق کا چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

بابراعظم کی ایک اورنصف سنچری، سنٹرل پنجاب فتحیاب

ناصر جمشید کو پاکستان ڈیپورٹ کیے جانے کا امکان

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ کوویڈ 19 کی وجہ سے بائیو سیکیور ببل کے عادی ہوچکے ہیں
سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور پی سی بی نے اس فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ سال ہونے والے عالمی کپ کے لیے بابراعظم کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم فیصلے کے حوالے سے آج ہی باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔مصباح الحق کچھ دیر بعد باقاعدہ مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔مصباح الحق نے ستمبر 2019 میں چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں