قومی کپتان بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے۔
کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابراعظم تین درجے تنزلی کے بعد چھٹے سے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بھارت کے رشباہ پانٹ نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ اسٹیو اسمتھ عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجودہیں۔
باوَلنگ اور آل راؤنڈر ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔
بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، بھارت کے ایشون دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ویگنر تیسرے نمبر ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کا پہلا نمبر ہے، بین اسٹوکس دوسرے اور بھارت کے جڈیجا تیسرے نمبر ہیں۔