بطور فاسٹ بولر اپنا نام بنانا چاہتا ہوں، حارث رؤف

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ اپنی کارکردگی سے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بناؤں۔

ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں حارث روف نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ باؤلر میں تھوڑا غصہ ہوتا ہے، جب باؤنڈری پڑے تو غصہ آجاتا ہے، نئے بال سے باؤلنگ کررہا ہوں تاکہ بہتر پرفارمنس دے سکوں، خواہش ہے کہ اپنی کارکردگی سے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بناؤں۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پریکٹس کے دوران تین میچ کھیلنے سے بہت فائدہ ہواہے، وقار یونس نے اپنا تجربہ مجھ سے شئیر کیا، امید ہے جو پریکٹس کی وہ میچ میں نمایاں ہوگی، انٹرنیشنل کرکٹ میں رفتارکی ضرورت ہوتی ہے، رفتار سے بلے بازوں کو پریشانی ہوتی ہےاس لیے رفتار کے ساتھ اپنی لائن و لینتھ کو بھی بہتر کررہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں