ٹی 20 کرکٹ میں دھونی کے چھکوں کی ٹریپل سنچری

بھارت کے سب سے کامیاب کپتان کون گنگولی یا دھونی؟

بھارت کے سب سے کامیاب کپتان کون گنگولی یا دھونی؟

بھارت کے

سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی ایک سروے میں سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی کو معمولی فرق سے پچھاڑ کر ہندوستان کے بہترین کپتان منتخب کیے گئے ہیں۔
گنگولی اور دھونی دونوں ہی ہندوستان کے بہترین کپتان رہے ہیں اور ان کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کئی بار یادگار فتوحات حاصل کرچکی ہے۔ گنگولی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم 2003 میں ورلڈ کپ میں رنر اپ بنی تھی جبکہ دھونی کی سربراہی میں ٹیم انڈیا نے 2011 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ دھونی کی قیادت میں ہندستانی ٹیم نے 2007 کا ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2013 چمپئنز ٹرافی بھی جیتی تھی۔
بھارتی ٹی وی اسٹار اسپورٹس نے گنگولی اور دھونی کے مابین آٹھ زمروں میں ایک سروے کرایا اور ہر زمرے کے لئے اوسط کا حساب لگایا گیا۔ گنگولی نے بیرونی ممالک کے گراؤنڈ کی کپتانی، ٹیم پر کپتانی کے تغیراتی اثرات، اگلے کپتان کے لئے کامیاب ٹیم کے زمروں میں دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ دھونی ہوم گراؤنڈ پر کپتانی، ون ڈے کپتان کی حیثیت سے، ٹائٹل جیتنے کے اعتبار سے اور کپتان کی حیثیت سے بلے بازی جیسے زمرے میں گنگولی سے آگے رہے۔

بھارت کے
گریم اسمتھ، کمار سنگاکارا، گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان اور کرشنماچاری سری کانت جیسے تجربہ کار کرکٹرز نے اس سروے میں حصہ لیا۔ پوری دنیا کے کھلاڑیوں، مصنفین اور براڈ کاسٹروں کی ایک جیوری نے ہر کھلاڑی کو آٹھ کیٹیگریز میں 10 میں سے ایک اسکور دیا۔ دونوں کو اسکور کرنے پر گنگولی کو 60.5 اور دھونی نے 60.9 کے مجموعی اسکور حاصل کیے گنگولی کو 0.4 کے فرق سے شکست دے کر دھونی کو ہندوستان کا بہترین کپتان منتخب کیا گیا۔

بھارت کے سب سے کامیاب کپتان کون گنگولی یا دھونی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں