
برطانوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی بین سٹوکس نے گھریلو وہاجات کی وجہ سے پاکستان کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین سٹوکس رواں ہفتے ہی نیوزی لینڈ جا رہے ہیں۔ اس لئے وہ پاکستان کیخلاف 13 اگست اور 21 اگست سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
بورڈ نے میڈیا سے کہا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ بین سٹوک کی نجی زندگی اور خاندان کا احترام کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بین سٹوکس نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے تھے، جہاں ان کے والدین سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں