
جرمنی کی خواتین نے آسڑیا کی خواتین کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز 5-0 سے جیتی۔
جرمنی کی خواتین اپنے پہلے چار میچ ہارگئی تھیں جس کے بعد انہوں نے لگا تار نو ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ جیتے اور وہ لگا تار نو یا اس سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ جیتنے والی گیارہویں ٹیم بنی۔
خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں لگاتار سب سے زیادہ میچ جیتنے کا ریکارڈ تھائی لینڈ کی خواتین کے پا س ہے۔
یہ بھی پڑھیں
نیوزی لینڈ کیخلاف 18 رکنی آسٹریلیائی خواتین ٹیم کا اعلان
تھائی لینڈ کی خواتین نے12 جولائی2018 اور10 اگست2019 کے درمیان17 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔
آسڑیلیا کی خواتین نے25 مارچ 2014 اور22 اگست 2015 کے درمیان لگا تار16 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں جیت درج کی تھی۔
جرمنی اور آسٹریا کی خواتین کے درمیان اس سریز سے خواتین کی ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی تھی۔ سبھی میچ سی برن کرکٹ سنیٹر، لور آسڑیا میں کھیلے گئے تھے۔ پہلا میچ جرمنی نے 82 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جرمنی نے مقررہ 20 اوور میں دو وکٹ پر 165 رن بنانے کے بعد آسڑیا کو اوور میں 19 پر آوٹ کردیا تھا۔

دوسرے میچ میں جرمنی نے 138 رن سے جیت درج کی جو خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں رنوں کے اعتبار سے14 ویں سب بڑی جیت تھی۔
جرمنی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں کسی نقصان کے بغیر 191 رن بنائے خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں پہلے وکٹ کی دوسری سب سے بڑی اور کل ملاکر پانچویں سب سے بڑی شراکت تھی۔
اس وقت یہ پہلے وکٹ کی تیسری اور کل ملاکر پانچویں سب سے بڑہ شراکت ہے۔ جینت رونالڈس نے74 بالوں پر16 چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر105 رن بنائے جو جرمنی کے لئے خواتین ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی سنچری تھی۔
آسڑیا کی سبھی کھلاڑی13 اوور میں 53 رن بناکر آوٹ ہوئیں۔ اس میں فاضل رنوں کی تعداد26 تھی جس میں وائیڈ بالوں کی تعداد25 تھی۔
اسی دن جب سریز کا تیسرا میچ کھیلا گیا تو اینی بیرویش ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئی جو جرمنی کے لئے خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی تھی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریا کی سبھی کھلاڑی17.5 اوور میں 54 رن پر آوٹ ہوئیں جس میں آدھے رن(27ٌ) ٖفاضل تھے۔ جرمنی نے8.1 اوور میں کسی نقصان کت بغیر55 رن بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا تھا۔
چوتھے میچ میں انورادھا دودھادارا پور نے ہیٹ ٹرک انجام دی۔ انہوں نے تین اوور میں ایک رن دیکر پانچ وکٹ حاصل کئے۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جرمنی نے کسی نقصان کے بغیر مقررہ20 اوور میں 198 رن بنائے۔
پہلے وکٹ کی یہ شراکت خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں پہلے وکٹ کی دوسری سب سے بڑی اور کل ملاکر چوتھی سب سے بڑی شراکت تھی۔
کرسٹینا گوہ نے 70 بالوں پر13 چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 101 رن بنائے جو جرمنی کے لئے خواتین کے ٹونٹی تونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں دوسری سنچری تھی۔ آسٹریا نے20 اوور میں نو وکٹ پر61 رن بنائے۔
پانچویں اور آخری میچ میں جرمنی کی خواتین نے 79 رن سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جرمنی نے20 اوور میں تین وکٹ پر 129 رن بنانے کے بعدآسٹریا کو20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 50 رن بنانے دیئے تھے۔