جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی، تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں سیریز کس کے نام رہے گی فیصلہ کل ہوگا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کرلی، دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے میچ کی طرح ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوتِ دی اور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر ناکام رہے،رضوان کی ابتدائی بلے بازی سے لگ رہا تھا کہ ایک اور سنچری اسکور کرنے کا عزم لئے وکٹ پر آیے ہیں مگر جنوبی افریقا کے بولر نے ان کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
قومی ٹیم کی بیٹنگ سے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ میزبانی کا حق ادا کررہے ہیں اور مہمان ٹیم کو جیت کے لئے آسان ہدف 145 رنز کا دے دیا جو انھوں نے 16.2 اوورز میں پورا کرلیا جبکہ اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی تاہم 51 رنز پر رضوان آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فہیم اشرف نے مزاحمت کی کوشش کی اور صرف 12 گیندوں پر 30 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی۔
جنوبی افریقا کے کامیاب بولر ہریکٹوریس مین آف دی میچ رہے جہنوں نے 5 وکٹیں لیں۔
آج کے میچ میں قومی ٹیم میں بابراعظم ، محمدرضوان، حیدرعلی، حسین طلعت ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، محمد نواز ، فہیم اشرف ، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی شامل تھے۔