جنوبی افریقہ نے ایک مرتبہ پھر شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے دی۔
اس فتح کے ساتھ پروٹیاز نے 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری بھی حاصل کرلی۔
کٹک میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
دنیا کی مضبوط بیٹنگ لائن میں سے ایک سمجھی جانے والی بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقی بولرز نے کُھل کر کھیلنے نہ دیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔
شریاس ائیّر 40 اور ایشان کشن 34 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ اختتامی لمحات میں تجربہ کار دنیش کارتک نے 30 اور ہرشل پٹیل نے 12 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل ٹیم کے ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈالا۔