خوشدل شاہ ٹی 20 کرکٹ میں کس کس کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا ؟

خوشدل شاہ ٹی 20 کرکٹ میں کس کس کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا ؟

خوشدل شاہ ٹی 20 کرکٹ میں کس کس کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا ؟

پچیس سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ نے 35 گیندوں پر برق رفتار سنچری بناکر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سدرن پنجاب کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلادی۔
بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 9 چھکوں اور 8 چوکوں پر مشتمل دھواں دھار اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ یہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور پاکستان کےمیدانوں میں بنائی گئی ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تیز ترین سنچری ہے۔

یہ بھی پڑھیں خوشدل شاہ کی تیز ترین سنچری

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والوں کی فہرست میں اب دوسرانمبر سیلفی سٹار احمد شہزاد کا ہے احمد شہزاد نے 2012 میں بی پی ایل میں ڈھاکہ میں چالیس گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا ۔

احمد شہزاد کے پاس یہ اعزاز آٹھ سال تک رہا احمد شہزاد نے چھ چھکوں اور بارہ چوکوں کے مدد سے ناقابل شکست 113 رنز بنائے تھے۔

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سنچری بنانے والے تیسرے نمبر پر جس پاکستانی کرکٹر کا نام آتا ہے وہ ہیں بوم بوم شاہد خان آفریدی چھکے چوکے لگانے کے ماہر شاہد آفریدی نے 42 گیندوں پرسنچری بنائی تھی

شاہد آفریدی نے ٹی ٹونٹی سنچری کاؤنٹی کرکٹ میں بنائی تھی 2017 میں ہمپشائر اور ڈربی شائر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاہد آفریدی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا آل راونڈر شاہد آفریدی نے 43 گیندوں پر دس چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے تھے

آف اسپنر بلال آصف ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے چوتھے پاکستانی ہیں انہوں نے 2015 میں ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران فیصل آباد میں 43 گیندوں پرسنچری بنائی تھی بلال آصف نے 43 گیندوں پر دس چھکوں اور 8 چوکوں کی بدولت 114 رنز بنائے تھے

ناظرین ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والوں کی فہرست میں سب سے اوپر ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بادشاہ کرس گیل کا نام ہے ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز گرس گیل نے ائی پی ایل میں 30 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی کرس گیل کا 2013 میں بننے والا ورلڈ ریکارڈ آج تک کوئی نہیں توڑ سکا 2018 میں بھارتی کھلاڑی رشبھ پانٹ گرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کی قریب تھے لیکن وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہے رشیبھ پانٹ نے دہلی میں 32 گیندوں پر سنچری بنا لی تھی لیکن بدقسمتی سے وہ ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمین کا ریکارڈ نہ توڑ سکے

Reply

2 تبصرے “خوشدل شاہ ٹی 20 کرکٹ میں کس کس کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں