ساوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، پہلے دن کے اختتام تک پاکستان نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کیے۔
اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، پچھلے میچ میں سنچری اسکور کرنے والے اوپنر شان مسعود اس بار صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان اظہر علی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 85 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔
تجربہ کار اسد شفیق 5 رنز ہی اسکور کرسکے جبکہ گیارہ سال اور 259 روز کے بعد ٹیسٹ کھیلنے والے فواد عالم کی واپسی بھیانک خواب ثابت ہوئی، وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
اس وقت کیریز پر بابر اعظم 25 اور محمد رضوان چار رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور پاکستان کا اسکور پانچ وکٹ پر 126 رنز ہے۔
بارش کے سبب میچ کو کئی مرتبہ روکنا اور اسی سبب کھیل کو جلدی ختم بھی کرنا پڑا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اوپنر عابد علی نے کہا کہ مایوسی ہے کہ لمبی اننگز نہیں کھیل سکا تاہم اس کی بھرپور کوشش کی۔
عابد علی کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ بہت سپورٹ کر رہی ہے، سب کو اعتماد دے رہے ہیں۔
انگلش کرکٹر سیم کررن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں کیچز ڈراپ ہونے کے بعد ہم نے اچھا کم بیک کیا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ بولرز کے لیے آج مجموعی طور پر اچھا دن تھا۔
سیم کررن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں واپسی پر خوش ہوں، وکٹیں لے کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔
بولنگ اچھی ہوتھی تو پھر بھی بات بن جاتھی۔