دوسرا ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹ کے نقصان پر 268 رنز بنالیے

ہرارے: دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلے دن کے اختتام تک 4 وکٹ کے نقصان پر 268 رنز بنالیے،

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جارہی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا،پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا جب عمران بٹ 12 رنزکے مجموعی اسکور پر 2 رنز بنا کر ناگاروا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

عمران بٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد عابد علی کا ساتھ دینے کے لیے اظہر علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 236 رنز کی شراکت ہوئی،اس دوران عابد علی اور اظہر علی نے سنچریاں اسکور کیں،248کے مجوعی اسکور پر اظہر علی 126 رنز بنا کر مزاربانی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد بیٹنگ کیلئے آئے کپتان بابر ایک بار پھر جلد آؤٹ ہوگئے ،انہوں نے 2 رنز اسکور کیے، گزشتہ میچ میں سنچری اسکور کرنے فواد عالم بھی 5 رنز ہی بنا سکے اور آؤٹ ہوگئے۔
دن کے اختتام پر عابد علی 118 اور نائٹ واچ مین ساجد خان 1 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے تین اور ناگاروا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ 36 سالہ فاسٹ بولر تابش خان نے ڈیبیو کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں