دھانی کی باؤلنگ دیکھ کر بہت مزہ آیا: محمد حفیظ

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے بھی نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی باؤلنگ کی تعریف کردی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ ’دھانی، دھانی، دھانی! آپ چھاگئے، شاباش نوجوان لڑکے۔


محمد حفیظ نے کہا کہ ’جارحیت اور رفتار کے ساتھ آپ کو باؤلنگ کرتے دیکھ کر مزہ آیا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اعلیٰ ترین سطح پر آپ کی شاندار باؤلنگ دیکھتے رہیں گے اور آپ ہم سب کو محظوظ کرتے رہیں۔‘

دوسری جانب شاہنواز دھانی نے محمد حفیظ کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

شاہنواز دھانی نے کہا کہ ’آپ ک

اپنا تبصرہ بھیجیں