جسٹس چوہان نے سلیم ملک کی اپیل پر فیصلہ سنادیا

راشد لطیف سب کو بوری بند لاش کی دھمکیاں دیتے تھے، سلیم ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف سب کو بوری بند لاشوں کی دھمکیاں دیتے تھے۔
پی سی بی ہیڈکوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک نے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

سلیم ملک کا کہنا تھا کہ راشد لطیف سب کو دھمکیاں دیتے تھے کہ تمہاری بوری بند لاش ملے گی
انھوں نے بتایا کہ راشد لطیف متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا نام لیتے تھے۔

سلیم ملک کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد راشد لطیف کو لے کر آئے، راشد لطیف نے سب سے زیادہ خنجر انہی کو گھونپے۔

انہوں نے کہا کہ راشد لطیف نے اپنی کپتانی کے لیے پوری ٹیم کو قربانی کا بکرا بنادیا اور ایک بوٹی کے لیے پورا بکرا قربان کر دیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کرنے والا سابق وکٹ کیپر راشد لطیف ہے جس نے ذاتی مفاد کیلئے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف چالیں چلیں، انہیں ڈرایا دھمکایا، ان کے بارے میں عطاءالرحمان جو کہہ رہا ہے درست کہہ رہا ہے۔

راشد لطیف سب کو بوری بند لاش کی دھمکیاں دیتے تھے، سلیم ملک” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں