سرفرازاحمد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل


مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں کھیلے جارہے انگلینڈ اور پاکستان کے میچ کے دوران سابق کپتان اورچیمپینز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفرازاحمد نے بطور 12 ویں کھلاڑی شان مسعود اور شاداب کو پانی پلایا جبکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔

سرفراز احمد نوجوان کھلاڑیوں کو بارہویں کھلاڑی کی حثیت سے پانی پلانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جبکہ سرفراز اس اقدام کے بعدنامور کرکٹرز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جنہوں نے بطور 12 ویں کھلاڑی گراؤنڈ پر موجود ساتھیوں کو پانی پلایا ، اس میں پہلا نام ڈان بریڈمین، رکی پونٹنگ اور عالمی نمبر ایک ویرات کوہلی شامل ہیں ۔


دوسری جانب سرفراز احمد کی تصاویرکو سوشل میڈیا سارفین نے شیئر کرتے ہوئے ٹیم منیجمنٹ کے رویے کے خلاف آواز بلند کی اور کہا کہ سابق کپتان اور چیمپئنز ٹرافی کے فاتح قائد کے ساتھ اس طرح کا رویہ قابلِ مذمت ہے کیونکہ ڈریسنگ روم میں دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے اور یہ کام ان سے بھی کروایا جاسکتاتھا۔

سرفرازاحمد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل” ایک تبصرہ

  1. کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے ۔اس کو ایشو نہیں بنانا چاہی ہے۔ ویسے سرفراز احمد کو کسی نے مجبور نہیں کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں