سابق کپتان سلیم ملک کی تاحیات پابندی کے خلاف اپیل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
پی سی بی کے آزاد ایڈجوڈیکیٹر نے سابق کرکٹرسلیم ملک کی اپیل پرسماعت نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کی ۔جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے دوگھنٹےسے زائد رہنے والی سماعت میں دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک کے وکیل سعود چیمہ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا لیٹر آج پہلی بار دیکھا ، لیٹرمیں کہا گیا ہے کہ یہ تصدیق شدہ ٹرانسکرپٹ نہیں ہے آئی سی سی خود اپنے دستاویزات کی تصدیق نہیں کر رہا تو ہم اس کا کیا جواب دیں
یہ بھی پڑھیے
راشد لطیف سب کو بوری بند لاش کی دھمکیاں دیتے تھے، سلیم ملک
سابق کرکٹر سلیم ملک نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ ٹرانسکرپٹ جھوٹ پر مبنی ہے میں ٹرانسکرپٹ مانگتا تھا دیا نہیں جاتا تھا ہم نے تفصیل سے دلائل دیے ہیں ، سب میرے حق میں کلیئرہوگا، آئی سی سی کے لیٹرسے کلیئرہوگیا ہے کہ ٹرانسکرپٹ مصدقہ نہیں ہے اور میرا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے آئی سی سی خود کیسٹ کی تصدیق نہیں کررہا جہاں سے ٹرانسکرپٹ بنایا گیاپر امید ہوں انصاف ملے گا
پی سی بی خود مختار ایڈجوڈیکٹر سلیم ملک کی تاحیات پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ آئندہ پندرہ روز کے اندر سنائے گا