سیکیورٹی نہیں اب کوویڈ بڑا مسئلہ ہے، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ورلڈ کپ کے موقع پر کھلاڑیوں پر کافی دباؤ رہے گا، سال2022 ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی مکمل بحالی کا سال ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران قذافی کرکٹ اسٹیڈیم لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر کرکٹ کمیٹی ٹیم مینجمنٹ سے مواخذہ کا پورا حق رکھتی ہے، ہر 3 ماہ بعد جائزہ لینے کے لیے کمیٹی پہلے ہی پابند ہے۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ترکی میں ریکارڈنگ کے سوال پر وسیم خان کا کہنا تھا کہ شائقین نقائص سے پاک فنکاروں کی دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس اعلی قسم کے آلات نہیں تو مجبوری ہے کہ باہر ریکارڈنگ کرکے اسکرین پر ناظرین لطف اندوز ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیر سے آن لائن ٹکٹ کی فروخت شروع ہوجائے گی، اسی طرح گورننگ باڈی کا اجلاس کراچی میں اس ماہ کے آخر میں شیڈول ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ گواڈر میں وہ 19فروری کو میچ کھیلیں گے، اس کے علاوہ کلب رجسٹریشن بھی شروع کردیے ہیں۔

انہوں نے جنوبی افریقا کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمارے ملک میں کھیلنے کے لیے آئے اس سے پاکستان کے بارے میں بہت اچھا تاثر جارہا ہے کہ بہترین سیکورٹی اور انتظامات ہیں ہر ٹیم یہاں آکر کھیلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں