علیم موسی کی عدم تقرری پراقبال قاسم نے دیا استعفی

علیم موسی کی عدم تقرری پراقبال قاسم نے دیا استعفی

گزشتہ روز سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم نے اپنے منصب سے استفی دیا تو انہوں نے اپنے استعفی میں لکھا تھا کہ ایسا ڈمی چیئرمین ہوں جو ایک مستحق میچ ریفری کی سفارش بھی نہیں کرسکتا،اہلیت پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی دیکھ کر افسوس ہوتا ۔

اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بحال نہیں کی گئی ،اس فیصلے پر اعتراض تھا ادارہ جاتی کرکٹ بحالی کے معاملے پر بورڈ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے

علیم موسی کی عدم تقرری پراقبال قاسم نے دیا استعفی

کرک اردو کے نامہ نگار نے مطابق اقبال قاسم نے میچ ریفری علیم موسی کو ایلیٹ پینل میں شامل نہ کرنے پر پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی چئیرمین شپ سے استعفیٰ دیا اقبال قاسم نے علیم موسی کو میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل میں شامل کرنے کی سفارش کی لیکن انڈیپینڈنٹ پینل نے علیم موسی کو ایلیٹ پینل میں شامل کرنے سے صرف انکار کر دیا اور سلیم موسی کو سپلیمنڑی پینل میں شامل کیا.

میچ ریفری کے ایلیٹ پینل کی علیم موسی کی شمولیت سے معذرت کے بعد اقبال قاسم نے اپنا استعفی پی سی بی کو بھجوا دیا

علیم موسی کی عدم تقرری پراقبال قاسم نے دیا استعفی
علیم موسی

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم موسیٰ کا تعلق کراچی سے ہے اور ان کا شمار اقبال قاسم کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا ہے علیم موسی نیشنل بنک آف پاکستان میں بھی ملازمت کر چکے ہیں .

جبکہ اقبال قاسم بھی نیشنل بنک کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں

اقبال قاسم نے استعفیٰ میں لکھا کہ وہ ڈمی چیئرمین ہیں جو ایک میچ ریفری کی سفارش بھی نہیں کرسکتے اہلیت پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی دیکھ کر افسوس ہوتا

یاد رہے پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک سیزن کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کرنے کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے استعفے کی خبریں منظرِ عام پر آئیں

3 تبصرے “علیم موسی کی عدم تقرری پراقبال قاسم نے دیا استعفی

اپنا تبصرہ بھیجیں