لندن کے میراتھن میں کھیل لینے والا ایتھلیٹ دوڑ ختم کرنے کے بعد انتقال کر گیا

لندن میراتھن میں حصہ لینے والا ایتھلیٹ دوڑ ختم کرنے کے بعد انتقال کر گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو 26.2 میل طویل لندن میراتھن میں حصہ لینے والے 45 سالہ ایتھیلٹ اسٹیو شینکس دوڑ ختم کر کے گھر جارہے تھے کے دوران سفر حرکت قلب بند ہونےکے باعث ان کی موت ہوگئی۔

ناٹنگھم سے تعلق رکھنے والے اسٹیو نے لندن میراتھن میں 26.2 میل کا فاصلہ 2 گھنٹے 53 منٹس اور 26 سیکنڈز میں مکمل کیا تھا۔

میراتھن کے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ اسٹیو کی موت کی وجہ میڈیکل جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوسکے گی۔

لندن میراتھن میں شریک ایتھلیٹ کی اسپورٹس مین اسپرٹ سے دنیا متاثر

لندن میراتھن میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس نے اسٹیو کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 26.2 میل طویل لندن میراتھن کینیا کے کیلون کیپٹم نے اپنے نام کی، دوڑ میں جیو نیوز کے اینکر محمد جنید نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں