متحدہ عرب امارات میں کنگس الیون پنجاب کوئی میچ نہیں ہاری

انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن کا دوسرا میچ کنگس الیون پنجاب اور دہلی کیپٹلس کے مابین اتوار (20 ستمبر)کو دوبئی میں کھیلا جائے گا۔
یہ دوسرا موقع ہے جب انڈین پریمیر لیگ کے میچ متحدہ عرب امارات میں ہورہے ہیں۔ اس سے پہلے2014 میں ہندوستان میں پارلیمانی الیکشن کے باعث یہاں بیس میچ منعقد ہوئے تھے۔
کنگس الیون پنجاب
کنگس الیون پنجاب کے لئے متحدہ عرب امارات کافی لکی ہے۔ اس کو یہاں ابھی تک کوئی شکست نہیں ہوئی ہے۔ اس نے یہاں جو پانچ میچ کھیلے ہیں ان سبھی میں اس نے جیت درج کی ہے۔
کنگس الیون پنجاب اور دہلی کپیٹلس کے مابین انڈین پریمیر لیگ میں جو24 میچ کھیلے گئے ہیں اس میں 14 میں کنگس الیون پنجاب نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دہلی کیپٹلس نے دس میچوں میں جیت درج کی ہے۔
گذشتہ سیزن
گذشتہ سیزن میں دونوں کے درمیان جو دو میچ ہوئے تھے اس میں دونوں نے اپنے اپنے گھریلوں میدانوں پر جیت اپنے نام کی ہے۔
یکم اپریل کو موہالی میں ہوئے میچ میں کنگس الیون نے 14 رن سے جیت حاصل کی تھی۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کنگس الیون پنجاب نے مقررہ20 اوور میں نو وکٹ پر 166 رن بنائے تھے۔
ڈیوڈ ملر نے سب سے زیادہ43 رن بنائے۔ انہوں نے49 منٹ میں 30 بالوں پرچار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے43 رن بنائے تھے۔کریس موریس نے چار اوور میں 30 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
دہلی کیپٹلس کے سبھی کھلاڑی19.2 اوور میں 152 رن بناکر آوٹ ہوئے جسکی وجہ سے اسے 14 رن سے شکست ہوئی۔16.3 اوور میں اسکا اسکورتین وکٹ پر 144 تھا اور سکے جیتنے کے چانس نظر آرہے تھے مگراسکے سات وکٹ اسکور میں صرف آٹھ رن جوڑکر آوٹ ہوئے۔
ریشبھ پنت نے50 منٹ میں 26 بالوں پرتین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے39 رن بنائے۔ سام کرن نے2.2 اوور میں 11 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
دہلی میں جب دونوں کا مقابلہ20 اپریل کو دہلی میں ہوا تو میزبان ٹیم نے پانچ وکٹ سے جیت حاصل کی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کنگس الیون پنجاب نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 163 رن بنائے تھے۔
کریس گیل نے65 منٹ میں 37 بالوں پرچھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے69 رن بنائے۔ سندیپ لمی چانے نے چار اوور میں 40 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

THE WAIT IS OVER! 🔥#SaddaPunjab #Dream11IPL #IPLSchedule pic.twitter.com/aBrYASTKj5
— Kings XI Punjab (@lionsdenkxip) September 6, 2020

دہلی کیپٹلس نے19.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 166 رن بناکر میچ میں کامیابی اپنے نام کی تھی۔ شرینیاس ایر نے93 منٹ میں 49 بالوں پرپانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر58 رن بنائے جبکہ شیکھر دھون 71منٹ میں 41 بالوں پرسات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے56 رن بناکر آوٹ ہوئے۔
ان دونوں کھلاڑیوں دوسرے وکٹ کی شراکت میں 92 رن جوڑے۔کنگس الیون کے لئے ہاردس وجوئن نے چار اوور میں 39 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ فیصل فیچرس
2 تبصرے “متحدہ عرب امارات میں کنگس الیون پنجاب کوئی میچ نہیں ہاری”