محمد رضوان ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 6 کے لیے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کپتان مقرر کر دیا۔

محمد رضوان کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا، ملتان سلطانز نے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیےٹیم کی قیادت سونپ دی۔

بیس فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 6 میں محمد رضوان ملتان سلطانز کی قیادت کریں گے۔ نئے کپتان کے ساتھ کھلاڑی نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں