محمد عامر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سلیکٹرز کے رویے سے نالاں ہوکر ریٹائرمنٹ دینے کو تیار ہوگئے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیم مینجمنٹ سے دلبرداشتہ ہوکر انڑنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا.

فاسٹ بولر محمد عامر نے وقار یونس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینجمنٹ کے ساتھ نہیں چل سکتا اس لیے 2 دن میں ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کردوں گا.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں لیکن موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ نہیں، ہردوماہ کے بعد بولنگ کوچ بیان دیکربتاتے ہیں کہ آپ ہمارے پلان کاحصہ نہیں ہیں، ابھی کراچی میں موجود ہوں لاہور جا کر باقاعدہ اعلان کروں گا.

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ 2010 سے 2015 تک میں پہلے ہی ٹارچر میں رہا اور میرے ہر فیصلے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا لیکن پی سی بی کے صرف دو افراد نے مجھے سپورٹ کیا،نجم سیٹھی اور شاہد آفریدی کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا، دونوں نے مجھے بھر پور سپورٹ کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں