محمد نبی افغانستان کرکٹ بورڈ کے ممبر مقرر

افغانستان کے سابق کپتان آل راؤنڈر محمد نبی افغانستان کرکٹ بورڈ ( اے سی بی) میں شامل ہوگئے۔

اے سی بی نے بورڈ میٹنگ میں 4 نئے ممبرزکو شامل کرنے کی منظوری دی جن میں سابق کپتان بھی شامل ہیں۔

آل راؤنڈر محمد نبی نے 3 ٹیسٹ میچزکھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔

35 سال کے محمد نبی نے 124 ون ڈے انٹرنیشنل اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں افغانستان کی نمائندگی کی ہوئی ہے
نبی کے علاوہ حسینہ سیفی ، روح اللہ خانزادہ اور ہارون میر کو بھی اے سی بی کا ممبر بنایا گیا ہے۔

ان سب کا تقرر اے سی بی کے چیئرمین فرحان یوسف زئی کی سفارش اور ملک کے صدر محمد اشرف غنی کی منظوری پر ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں