مصباح الحق کا چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بطور چیف سلیکٹر عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
قذافی اسٹیدیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ میں چیف سلیکٹرکا عہدہ چھوڑنے جا رہا ہوں، آئندہ 10 سال میں دس کمٹمنٹ ہیں اس لیےعہدہ چھوڑ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے سےمتعلق مختلف باتیں کی جارہی ہیں، جبکہ ایسی کوئی بات نہیں یہ میری اپنی چوائس ہے۔
مصباح الحق نے بتایا کہ عہدہ چھوڑنے کا وزیراعظم عمران خان سے ہوئی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں ہے، بورڈ نے بھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا۔
مصباح الحق نے ستمبر 2019 میں چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔
“مصباح الحق کا چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان” ایک تبصرہ