مودی سرکار کھیلوں میں سیاست سے باز نہ آئی

مودی سرکار کھیلوں میں سیاست سے باز نہ آئی

بھارتی حکومت نے اپنے شہری لال چند راجپوت کو پاکستان سفر کرنے سے روک دیا لال چند راجپوت زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف ون ڈے اورٹی ٹونٹی سیریز کے لیے زمبابوے کرکٹ کا اسکواڈ آج صبح اسلام آباد پہنچا

کرکٹ زمبابوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لال چند راجپوت دورہ پاکستان میں شامل نہیں ہیں ہرارے میں بھارتی سفارتخانے نے ہیڈ کوچ لال چند راجپوت کو پاکستان نہ لے کر جانے کے لیے خط لکھا جس میں کہا گیا کہ لال چند راجپوت بھارتی نیشنل ہیں انہیں بھارتی حکومت کی سفری گائیڈ لائنز کے مطابق ٹور میں شامل نہ کیا جائے

دوسری جانب زمبابوے کرکٹ نے باؤلنگ کوچ ڈوگلس ہونڈو کو اضافی ذمہ داریاں دیتے ہوئے سیریز کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہرارے میں پاکستان کی ایمبیسی نے لال چند راجپوت کو ویزہ جاری کیا تھا

یہ بھی پڑھیں

زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

مودی سرکار کھیلوں میں سیاست سے باز نہ آئی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں