نیشنل ٹی ٹوئنٹی: بلوچستان نے سندھ کو ہرا دیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی: بلوچستان نے سندھ کو ہرا دیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی: بلوچستان نے سندھ کو ہرا دیا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی 20کپ کے سنسنی خیز مقابلوں میں بلوچستان نے سندھ کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا ہدف دیا جبکہ 181 رنز کے تعاقب میں عمید آصف کی شاندار بولنگ میں سندھ کی ٹیم ہدف سے پہلے ہی 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز پر پورری ٹیم پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں نیشنل ٹی 20 کپ: سینٹرل پنجاب کی پہلی کامیابی

سندھ کے اوپنر شرجیل خان صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اسد شفیق نے 25 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی، اعظم خان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد 21 رنز بنا کر عماد بٹ کا نشانہ بنے۔

بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ نے 39 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عاکف جاوید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بلوچستان کی ٹیم نے بسم اللہ خان کی شاندار نصف سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 180 رنز بنائے، بسم اللہ خان 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان حارث سہیل 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اوپنر امام الحق اور اویس ضیا بالترتیب 10 اور 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عمران فرحت 9 اور عماد بٹ 5 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر سعود شکیل کو کیچ دے بیٹھے۔

سندھ کی جانب سے محمد حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں، انور علی اور سہیل خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی: بلوچستان نے سندھ کو ہرا دیا

PACE LIKE 🔥🔥🔥🔥#NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket | #SPvNOR pic.twitter.com/WoKJRsNq1L
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 1, 2020

2 تبصرے “نیشنل ٹی ٹوئنٹی: بلوچستان نے سندھ کو ہرا دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں