نیوزی لینڈ کرکٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مشکور

نیوزی لینڈ کرکٹ نے مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نیوزی لینڈ میں پاکستانی اور کیوی کھلاڑیوں کی میدان میں مصافحہ کرنے کی تصاویر جاری کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی آمد کا شکریہ ادا کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے لکھا کہ ان مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے شکر گزار ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کی محفوظ وطن واپسی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے اختتام پر پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ اختتام پذیر ہو گیا، گرین شرٹس کے کھلاڑی ٹولیوں کی صورت میں وطن لوٹیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں