نیٹ سیشن توقع سے کہیں زیادہ بہتر:کوہلی

انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل لیگ کے لئے متحدہ عرب امارات میں تربیت کا آغاز کرنے کے بعد کہا کہ عالمگیر وبا کورونا کے سبب پانچ مہینےبعد کرکٹ میں واپسی کے تعلق سے ان کے ذہن میں ایک عجیب خوف تھا وراٹ کوہلی نے لیگ کے لئے متحدہ عرب امارات میں تربیت کا آغاز کردیا۔ انہوں نے سات ماہ بعد ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ نیٹ پریکٹس کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 5 ماہ سے اپنا بیٹ نہیں اٹھایا تھا۔ لیکن سیشن میری توقع سے کہیں زیادہ بہتر تھا۔آئی پی ایل کے آخری سیزن میں آر سی بی کے لئے زیادہ رنز بنانے والے کوہلی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران خود کو فٹ رکھنے کی ان کی کوشش تربیتی سیشن میں کافی کارآمد رہی۔ جسم ہلکا سا محسوس ہورہا تھا اور نیٹ پر میرا ریفلیکس اچھا رہا۔

نیٹ سیشن توقع سے کہیں زیادہ بہتر:کوہلی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں