وقاریونس کے والد انتقال کرگئے

وقاریونس کے والد انتقال کرگئے

وقاریونس کے والد انتقال کرگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد انتقال کرگئے،وقار یونس کی کل شب لاہور واپسی متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق وقار یونس کے والد کافی عرصے سے علیل تھے، والد کی طبعیت خراب ہونے کی اطلاع کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پاکستان نہ آسکے۔

وقاریونس کے والد انتقال کرگئے
وقاریونس

دورہ انگلینڈ کے بعد وقار یونس آسٹریلوی شہریت ملنے کے بعد اہلیہ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی مقیم ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وقار یونس کے والد کے انتقال کی خبر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ کے والد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور میری دلی تعزیت آپ کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’وقار یونس کے والد کے انتقال کی خبر سُن کر بہت زیادہ دُکھ ہوا، میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو ہمت عطا کرے آمین۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وقار یونس کے والد کی مغفرت کے لیے دُعائیہ پیغام جاری کیا۔

<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”en” dir=”ltr”>Really sad news hearing the passing of <a href=”https://twitter.com/waqyounis99?ref_src=twsrc%5Etfw”>@waqyounis99</a> bhai father. May Allah grant him a place in Jannat ul firdous 🤲🏼<br>Aameen</p>&mdash; Wahab Riaz (@WahabViki) <a href=”https://twitter.com/WahabViki/status/1304818470534754305?ref_src=twsrc%5Etfw”>September 12, 2020</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>

صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تعزیتی بیان میں انہوں نے وقار یونس سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم محمد یونس کوجنت الفردوس میں جگہ عطا ء فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں