ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی نئی کِٹ کی رونمائی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی نئی کِٹ کی رونمائی
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی کردی گئی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی کی جانب سے شاہینوں کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے متعارف کرائی گئی نئی کِٹ کی مختصر ویڈیو جاری کی گئی ۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی کِٹ کو سبز ہلالی پرچم کا رنگ دیا گیا ہے جس پر ملک کا نقشہ نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے۔

شرٹ کی دائیں جانب پاکستان کرکٹ کا ستارہ نمایاں ہے جبکہ دائیں جانب ورلڈکپ کا لوگو ہے۔

قومی کرکٹرز کی ورلڈکپ کیلئے کِٹ میں شامل شرٹ کے بازوؤں پر دونوں جانب اسپانسرز کے لوگو موجود ہیں۔

پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں ویب سائٹ کا لنک بھی دیا کہ شائقین وہاں سے اپنے لیے کرکٹ یونیفارم خرید سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں