نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے.
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا جس کے مطابق مارٹن گپٹل، اسکاٹ کگلین، گلین فلپس، اش سودھی، ٹم سیفرٹ، بلیئرٹکنر، ٹوڈایسٹل، ڈوگ بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے اورجیکب ڈفی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے.
کیویز فاسٹ بولر لوکی فرگوسن انجری کی وجہ سے سیریز سے آوٹ ہوگئے ہیں جبکہ ہمیش بینیٹ بھی ان فٹ ہیں.
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں مودود ہے جہاں قومی ٹیم نے دسمبر 2020 اور جنوری 2021 میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچ 18، 20 اور 22 دسمبر کو آکلینڈ، ہملٹن اور نیپیئر میں ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے تاورنگا میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا میچ کرائسٹ چرچ میں 3 جنوری سے شروع ہوگا۔